ابنا: فرانس کے خفیہ ادارے کےسابق سربراہ برنر اسکار سینی نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے علاقائي ممالک میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کرنے کے بارے میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سے یورپی ممالک میں لوٹنے والے دہشت گردوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔ فرانس کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ اور قومی سلامتی کے سربراہ بندر بن سلطان دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامی اور پشتپناہ ہیں اس نے کہا کہ بندر بن سلطان افغانستان، عراق ، پاکستان، اور شام میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں جبکہ قطر افریقی ممالک میں سرگرم دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ ، برطانیہ ،بلجیئم اور فرانس کے خفیہ اداروں کے سربراہوں نے ڈوبلین میں ایک اجلاس میں شام سے یورپی ممالک میں لوٹنے والے دہشت گردوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔......./169
24 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514768
فرانس کے خفیہ ادارے کےسابق سربراہ نے سعودی عرب۔ اور قطر کی جانب سے علاقائي ممالک میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کرنے کے بارے میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سے یورپی ممالک میں لوٹنے والے دہشت گردوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔